اگر وہ چاہے
اسے بازار پسند ہے
اور مجھے گھر
بازار کی کشش اسے اپنی طرف کھینچتی ہے
میرے دل میں تمنائیں مرجھانے لگتی ہے
میں اسے کھونا نہیں چاہتا
اسے رونق پسند ہے
اور مجھے تنہائی
میں دل میں سارا جہان دیکھ لیتا ہوں
اسے سارے جہان میں
ایک دل ہی نظر نہیں آتا
دل کی ساری رونق اس کے دم سے ہے
اگر وہ چاہے
دل میں بازار لگایا جا سکتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.