احوال
دلچسپ معلومات
(بلوچ دشت نورد آمنے سامنے کی سمتوں سے آتے ہوئے جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو رک کر کر گزرے ہوئے سفر کے مقامات ،احوال کا باہم مختصر تذکرہ ضرور کرتے ہیں یہ گفتگو احوال کہلاتی ہے)
ہمیں کیا چاندنی کی رات
کیا راتوں کی تاریکی
بس اتنا ہے کہ روشن رات میں
گر تیز چلنا ہی ضروری ہو تو چل سکتے ہیں
ورنہ چاندنی کی زرد چادر میں چھپے
بھیدوں بھرے فتنے
سفر کرنے نہیں دیتے
اندھیرے میں
ہمیں فتنوں کے سر پر پاؤں رکھ کر
بڑھتے جانا
دشت میں آسان رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.