اے دوست
تری سرشت میں مضمر ہے گرمیٔ پرواز
فلک کے چاند ستاروں کو چوم لے اٹھ کر
ادائے فطرت معصوم کی نہ کر توہین
ضیا فروز نظاروں کو چوم لے اٹھ کر
ترے شعور پہ حاوی ہے کیوں غم فردا
نظر نواز بہاروں کو چوم لے اٹھ کر
نگاہ عشق میں یہ امتیاز کیسا ہے
گلوں کی بزم میں خاروں کو چوم لے اٹھ کر
کہاں کہاں سے وہ ہو کر گئے ہیں کیا معلوم
تمام راہ گزاروں کو چوم لے اٹھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.