عین ممکن ہے
عین ممکن ہے ڈوب جائیں ہم
ہم جو کچے مکاں کے باسی ہیں
دشت بے آسماں کے باسی ہیں
ہم جو دامن میں کچھ نہیں رکھتے
بے بسی اور بے کسی کے سوا
اپنے آنگن میں کچھ نہیں رکھتے
سختیٔ عمر و مفلسی کے سوا
ہم کہ وہ درد آشنا جن پر
عمر بھر وقت مہرباں نہ ہوا
آج تک بخت مہرباں نہ ہوا
ہم جنہیں زیست کے گلستاں سے
راحتوں کی ہوا نہیں آئی
ہم جنہیں کوچہ ہائے یاراں سے
ہمدمی کی صدا نہیں آئی
ہم جنہیں الفتوں کے رستے میں
اپنی ہی سادگی نے لوٹا ہے
ہر نئی دوستی نے لوٹا ہے
ہم جنہیں زندگی کا پاس تو ہے
پر جنہیں زندگی سے پیار نہیں
ہم جو ہر لحظہ مسکراتے ہیں
پر جنہیں ایک پل قرار نہیں
اب ترے خواب کو وفا کرنے
سوئے ساحل چلے تو ہیں لیکن
عین ممکن ہے ڈوب جائیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.