تو نے آنے نہ دیا دنیا میں
میں ترے جسم کا ہی حصہ تھی
اس طرح کیوں مٹا دیا مجھ کو
میں محبت کا تیرے قصہ تھی
مجھ کو حصوں میں بانٹ ڈالا تھا
کتنے ٹکڑوں میں کاٹ ڈالا تھا
میرے ہونے سے ہوتا کیا نقصان
نوچ لی کیوں یہ تم نے ننھی جان
میرے ہونے سے کیا کمی ہوتی
میں ترے گھر کی لکشمی ہوتی
کچھ مقدر نہیں تھا کیا میرا
کیا مجھے حق نہیں تھا جینے کا
بانٹ لیتی میں تیری ہر مشکل
تیری آسان زندگی ہوتی
ہاتھ بنتی کبھی میں پاؤں ترے
میں ترے گھر کی روشنی ہوتی
بوجھ کیوں بیٹیاں سمجھتے ہیں
ہائے یہ دنیا والے کیسے ہیں
بیٹیاں ہی لگیں گی جب بھاری
ختم پھر کائنات ہے ساری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.