اجنبی خط و خال
یہ کس نے مری نظر کو لوٹا
ہر چیز کا حسن چھن گیا ہے
ہر شے کے ہیں اجنبی خط و خال
بڑھتے چلے جا رہے ہیں ہر سمت
موہوم سی بے رخی کے سائے
کچھ اس طرح ہو رہا ہے محسوس
جیسے کسی شے کا نقش مانوس
آ آ کے قریب لوٹ جائے
بیگانہ ہوں اپنے آپ سے میں
اور تو بھی ہے دور دور مجھ سے
کچھ ایسے بکھر بکھر گئے
جلووں کے سمیٹنے کو گویا
آنکھوں میں سکت نہیں رہی ہے
کیا تو نے کوئی نقاب الٹا
یا آج کوئی طلسم ٹوٹا!
یہ کس نے مری نظر کو لوٹا
ہر شے کے ہیں اجنبی خط و خال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.