اکا بکا تین تڑکا
اکا بکا تین تڑکا
اکا بکا تین تڑکا
پڑھا نہیں تو پھر کیا لکھا
تیر نہیں تھا چلا ہے تکا
آخر میں سب ہکا بکا
رک گئی گاڑی پنکچر چکا
اکا بکا تین تڑکا
بڑھنے والا آگے آئے
سستی سے پیچھے رہ جائے
بھیڑ میں رہ کر کھائے دھکا
یہ تو ہے دستور سڑک کا
اکا بکا تین تڑکا
محنت ہم دن رات کریں گے
سب سے اچھی بات کریں گے
خوشیوں کی برسات کریں گے
ہم نے ارادہ کیا ہے پکا
اکا بکا تین تڑکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.