الاؤ
اندھیرا بہت ہے دیا تو جلاؤ
مجھے میرے گھر کا تو رستہ دکھاؤ
جہاں میں نے دیکھے تھے بچپن کے رنگ
جہاں کھیلا کرتی تھی گڑیوں کے سنگ
قرینے سے رکھی تھیں گڑیاں مری
جہاں دانہ چگتی تھیں چڑیاں مری
مجھے یاد ہے اپنا چھوٹا سا گھر
محبت بھری تھی جہاں ہر نظر
وہ گھر جس میں پورے ہوئے میرے چاؤ
جہاں میں نے دیکھے وفا کے سوبھاؤ
وہ گھر یاد آئے لگے دل پہ گھاؤ
یادوں کے جلنے لگے پھر الاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.