الوداع
کسی کو الوداع کہنے کی ساعت
کس قدر تکلیف دیتی ہے
بہت رنجور کرتی ہے
کہ جیسے چودھویں کا چاند بادل اوڑھ لے یک دم
کہ جیسے سردیوں کی دوپہر میں شام ہو جائے
کہ جیسے ٹوٹ جائے کوئی ساغر ہاتھ میں آ کر
کہ جیسے پھول کھلتے ہی بہاریں منحرف ہو جائیں
کہ جیسے اک چراغاں ہو مگر آندھی چلی آئے
کہ جیسے اشک آنکھوں سے خفا ہو کر بچھڑ جائیں
کسی کو الوداع کہنے کی ساعت
کس قدر تکلیف دیتی ہے
بہت رنجور کرتی ہے
کہ اپنوں کو بنا دل کی اجازت دور کرتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.