Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

امانت

MORE BYنیلانشو رنجن

    میں نے تم سے

    فقط ایک شام مانگی تھی

    سکون کے ساتھ چند لمحات

    تمہارے ساتھ گزارنے کے لیے

    اور تم

    وہ شام بھی نہ دے سکی

    یقین مانو

    تمہاری دی ہوئی شام

    امانت رہتی میرے پاس

    میں لوٹا دیتا تمہیں

    وہ شام وہ امانت

    جب بھی تم تنہا ہوتیں

    کسی شام

    ہاں یقین مانو

    میں لوٹا دیتا تمہاری وہ شام

    تمہاری وہ امانت

    میں آج بھی منتظر ہوں

    اس شام کا

    جب تم ہوں گی

    میں ہوں گا

    اور ہمارے درمیاں

    گر کچھ ہوں گی

    تو ہوں گی خاموشیاں صرف خاموشیاں

    نہ تمہارے ہونٹھ کانپیں گے

    نہ میرے لب ہلیں گے

    نہ ہوگا کوئی فاصلہ

    نہ ہوں گی دوریاں

    گر کچھ ہوں گی

    تو ہوں گی خاموشیاں

    جو بہت کچھ کہیں گی کہہ جائیں گی

    آنکھوں میں

    اور بنیں گی الفاظ محبت کے

    کئی کئی رنگوں میں

    اور محبت کا وہ ہر رنگ

    کھل اٹھے گا

    تمہارے چھو بھر دینے سے

    اور وہ شام

    میرے پاس رہ جائے گی

    امانت کی طرح

    کبھی تمہیں لوٹانے کے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے