Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

امیروں کی دنیا

عرش ملسیانی

امیروں کی دنیا

عرش ملسیانی

MORE BYعرش ملسیانی

    دلچسپ معلومات

    (1935ء)

    کسی کی طبیعت میں پندار مستی

    کسی کو غرور جوانی کی مستی

    کوئی مست میخانۂ خود پرستی

    امیروں کی دنیا تکبر کی پستی

    فریبوں کے سائے میں ڈیرا ہے ان کا

    گناہوں کے گھر میں بسیرا ہے ان کا

    کوئی اپنے زور حکومت پہ نازاں

    کوئی مال و دولت کی کثرت پہ نازاں

    کوئی اپنے ایواں کی رفعت پہ نازاں

    کوئی حشمت و جاہ و ثروت پہ نازاں

    وہ نشہ چڑھا ہے کہ بھولا خدا بھی

    یہ سنتے نہیں بیکسوں کی دعا بھی

    جو نایاب شے ہو اسے ڈھونڈ لائیں

    جو مرغوب خاطر ہو وہ چیز کھائیں

    جو گرمی کو چاہیں تو سردی بنائیں

    اڑائیں پہاڑوں کی ٹھنڈی ہوائیں

    زمانے میں چلتی اگر ہے تو ان کی

    یہاں دال گلتی اگر ہے تو ان کی

    ہے دشوار ان کو بلندی نہ پستی

    امیروں کی دنیا میں مہنگی بھی سستی

    نہ دیکھی انہوں نے کبھی فاقہ مستی

    یہ ہیں بے نیاز غم تنگ‌‌ دستی

    یہ مفلس کی مشکل کو کیا جانتے ہیں

    یہ نادار کو خاک پہچانتے ہیں

    گزرتی ہے شب جو ہوس رانیوں میں

    تو کٹتا ہے دن فتنہ سامانیوں میں

    یہ ہیں مست اپنی تن آسانیوں میں

    زمانہ ہے ان سے پریشانیوں میں

    غریبوں کے حق میں بلا بننے والے

    یتیموں کے حق میں قضا بننے والے

    زمانہ ہو زچ جس سے وہ چال کر دیں

    جو ممکن ہو دنیا کا پامال کر دیں

    اگر ہو سکے سب کو کنگال کر دیں

    جو خوش حال ہوں ان کو بد حال کر دیں

    غرض ان کے دل ہیں محبت سے خالی

    اخوت سے خالی عنایت سے خالی

    جو بولے کوئی تو زبان کاٹ ڈالیں

    جو دیکھے کوئی اس کی آنکھیں نکالیں

    نہیں ان سے ممکن کسی کو سنبھالیں

    کوئی مر رہا ہو تو اس کو بچا لیں

    مگر شکر ہے عرشؔ فضل خدا کا

    وہ خلاق حافظ ہے ہر بے نوا کا

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Arsh (Pg. 220)
    • Author : Arsh Malsiyani
    • مطبع : Ali Imran Chaudhary

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے