Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

امی ابو چھوٹے تھے

منیزہ نور العین صدیقی

امی ابو چھوٹے تھے

منیزہ نور العین صدیقی

MORE BYمنیزہ نور العین صدیقی

    جب امی ابو چھوٹے تھے

    کیا ہم جیسے ہی ہوتے تھے

    دن رات شرارت کرتے تھے

    اپنے ابو سے ڈرتے تھے

    جب ضد کرنا ہوتی تھی انہیں

    اپنی امی سے کرتے تھے

    کیا ادب بڑوں کا کرتے تھے

    جو کہتے تھے وہ کرتے تھے

    پڑھنے مشکل سے جاتے تھے

    کیا روتے دھوتے آتے تھے

    منہ ہاتھ وہ دھو کر کھاتے تھے

    یا بن دھوئے سو جاتے تھے

    وہ شام کو دیر سے اٹھتے تھے

    کیا کام اسکول کا کرتے تھے

    کچھ پڑھتے تھے کچھ لڑتے تھے

    آنسو سے منہ وہ دھوتے تھے

    کیا وہ بھی اپنی دادی سے

    ہر رات کہانی سنتے تھے

    کیا وہ بھی اپنے دادا سے

    وہ باتیں پرانی سنتے تھے

    وہ پیارے نبیوں کے قصے

    معلوم نہیں بھی ہوتے تھے

    وہ ساری دعائیں ان کو بھی

    کیا یاد زبانی ہوتی تھیں

    کیا اپنی نمازوں کی پابندی

    وہ ہم جیسی ہی کرتے تھے

    جب امی ابو چھوٹے تھے

    کیا ہم جیسے ہی ہوتے تھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے