Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

امن کا تہوار

خیال انصاری

امن کا تہوار

خیال انصاری

MORE BYخیال انصاری

    دلچسپ معلومات

    (فروری 1970)

    کل جو سپنے تھے ادھورے آج پورے ہوں گے وہ

    آج ہم جمہوریت کا گیت گائیں گے ضرور

    امن کی شمعیں جلیں ہر سو اجالا ہو گیا

    مٹ گئے ہیں ظلم کی تاریکیوں کے سب غرور

    کہہ دو ساری ظلمتوں سے تلخیوں سے ہوں وہ دور

    کیوں کہ ارزاں ہو گئی ہے دہر میں صہبائے نور

    آج پھر تاریکیوں کے مٹ ہی جائیں گے نشاں

    دیپ خوشیوں کے جلیں گے بستیٔ غم خوار میں

    خود بخود منزل کھنچی آئے گی قدموں کے تلے

    عزم نو کی خو بھی شامل ہوگی جب اطوار میں

    متحد ہے کتنا بھارت دہر کو بتلائیں گے

    عظمت جمہوریت دنیا کو ہم دکھلائیں گے

    ایک ہی دیوار کے سائے میں ہیں دیر و حرم

    ہاں وہی بھارت ہے یہ جو امن کی تصویر ہے

    گوتم و گاندھی جواہر لال اور آزاد نے

    دیکھا تھا جو خواب پہروں اس کی یہ تعبیر ہے

    کہہ دو دنیا سے حسیں کردار بھی اب سیکھ لے

    آئے ہم سے امن کے اطوار بھی اب سیکھ لے

    آج وہ دن ہے کہ جس دن کے لیے تھے خوں بہے

    چندر شیکھر اور بھگت سنگھ اور پھر گاندھی کے خون

    اور ہاں جوہر علی مختار و سید تھے وہی

    تھا سدا جن کے دلوں سے سر کٹانے کا جنون

    دیش کی خاطر ہوا جن کا جنم اور موت بھی

    موت جن کی موت پہ روتی رہی روتی رہی

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے