امن کے نغمے گائیں گے
امن کے نغمے گائیں گے
پیار کے گیت سنائیں گے
بلبل ہیں ہم ایک چمن کے
مستقبل میں اپنے وطن کے
پکے ہیں ہم اپنی لگن کے
امن کے نغمے گائیں گے
پیار کے گیت سنائیں گے
اچھائی کو عام کریں گے
نیکی کا ہر کام کریں گے
دنیا میں ہم نام کریں گے
امن کے نغمے گائیں گے
پیار کے گیت سنائیں گے
اب کوئی ناشاد نہ ہوگا
گھر کوئی برباد نہ ہوگا
گلشن میں صیاد نہ ہوگا
امن کے نغمے گائیں گے
پیار کے گیت سنائیں گے
الفت ہم بھرپور کریں گے
دل سے نفرت دور کریں گے
اندھیارے میں نور کریں گے
امن کے نغمے گائیں گے
پیار کے گیت سنائیں گے
دہشت گردی کو ہے مٹانا
پیار کا اب ہے پھول کھلانا
دھرتی کو ہے سورگ بنانا
امن کے نغمے گائیں گے
پیار کے گیت سنائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.