امن کی فاختائیں
امن کی فاختائیں اڑائیں گے ہم
ساری دنیا کو جنت بنائیں گے ہم
پھول کھلتے رہیں دیپ جلتے رہیں
ایسی راہوں پہ سب لوگ چلتے رہیں
بات اپنی سبھی کو گوارا لگے
زندگی یوں جئیں بھائی چارہ لگے
گھر کسی کا جلے آ بجھائیں گے ہم
امن کی فاختائیں اڑائیں گے ہم
باندھ لے ہر کسے پیار کی ڈوریاں
پاٹ دیں نفرتوں کی سبھی کھائیاں
گولیاں نہ کبھی سنسنائیں کہیں
گندھ بارود کی آ نہ پائے کہیں
ایک دن دور ایسا بھی لائیں گے ہم
امن کی فاختائیں اڑائیں گے ہم
ساری دنیا کو جنت بنائیں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.