اندازہ
مجھے ہرگز یہ اندازہ نہیں تھا
کہ جب تم زینہ زینہ دل میں اترو گے
تو اس کے موسموں کو ایک لحظے میں
حدوں سے بھی سوا مسرور اور رنجور کر دو گے
تم آؤ گے تو جنت اور جہنم ساتھ لاؤ گے
خوشی کی آبشاریں غم کے جھرنے ساتھ پھوٹیں گے
مرے پھیلائے دامن میں اچانک ہی
تصور سے کہیں آگے کا سکھ اور دکھ عطا ہوگا
ذرا سوچو متاع جاں کسی کے ساتھ دنیا میں
اگر اس سے برا ہوگا تو کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.