اندر کا شیطان
اک ہیولی مرے احساس میں پوشیدہ ہے
گاہے گاہے جو ابھر آتا ہے شیطاں بن کر
مجھ میں آ جاتی ہے خونخوار درندوں کی صفت
وار کرتا ہوں میں ہر فرد پہ حیواں بن کر
خیریت یہ ہے کہ تفہیم کی قوت کے طفیل
ایسی حالت سے میں ہوتا ہوں بہت کم دو چار
ورنہ اس قسم کے لمحے جو بہ کثرت آتے
یہ بھی ممکن تھا کہ ہوتا میں خود اپنا ہی شکار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.