اندھا کنواں
میرے احساسات کی گہرائیوں میں ہے نہاں
بے توجہ قبر کے مانند اک اندھا کنواں
اس کی تہہ میں آب شیریں کا کوئی قطرہ نہیں
فیض اس سے روح تشنہ کو کبھی پہنچا نہیں
گاہے گاہے گونجتی ہے اس میں میری ہی صدا
جس سے ہو جاتا ہے خود مجھ پر ہی طاری خوف سا
حوصلوں کو نیم جاں کرتی ہے جس کی بازگشت
دور تر ہوتا چلا جاتا ہے امکانوں کا دشت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.