اپی وہ دن کب آئیں گے
جب گھر میں چاول پکیں گے
سوندھی سوندھی دال بنے گی
اور ہم سب مل کر کھائیں گے
اپی کب تک پہنوں گا میں
یہ پیوند لگا پاجامہ
منگل کے بازار سے مجھ کو
نیکر جرسی دلوا دو نا
میرے سب ساتھی پڑھتے ہیں
میں اسکول نہ جاؤں گا کیا
وہ سب راجا بن جائیں گے
میں ان پڑھ کہلاؤں گا کیا
اپی بیچاری کیا بولے
اس کے ابو روٹھ گئے ہیں
ماں کی بیماری کے ہاتھوں
سندر سپنے ٹوٹ گئے ہیں
اے میرے دل والے بچو
اپنے چاروں جانب دیکھو
ایسے کنبے مل جائیں گے
ان کو بھی جینے کا حق دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.