اپنی بد صورتی پر ایک نظم
دلچسپ معلومات
(بچپن کا ایک احساس )
بھلے ہی بد نما ہوں میں
بہت ہی بد نما ہوں میں
مرے چہرے پہ لا تعداد دھبے ہیں
مری رنگت بہت کالی بہت کالی
میں بن مانس سا دکھتا ہوں
مگر پھر بھی
میں اپنی ماں کی نظروں میں
مہ کامل کے جیسا ہوں
میں اپنے باپ کی آنکھوں کا تارہ ہوں
میں اپنے نانا نانی کا دلارا ہوں
مرا دادا مجھے شہزاد کہتا ہے
مری دادی مجھے مہتاب کہتی ہے
مری پھوپو مرے دیدار کو بیتاب رہتی ہے
مری خالہ مجھے اپنے پسر سے کم نہیں رکھتی
مرے چاچو کو بے حد پیار ہے مجھ سے
مرے ماموں کو دنیا میں کوئی مجھ سا نہیں لگتا
مری بہنیں مرے بھائی
وہ مجھ پر ناز کرتے ہیں
اور ان سب لوگوں سے بڑھ کر
وہ ہستی ہے
کہ ستر ماؤں سے بڑھ کر جسے مجھ سے محبت ہے
تو اچھا تھا
مری صورت پہ کوئی تبصرہ کرنے سے پہلے تم انہیں بھی دھیان میں رکھتے
بہت حساس دل ہے جن کے سینے میں
جنہیں میں جاں سے پیارا ہوں
خدا کا خوف تو کرتے
کہ ستر ماؤں سے بڑھ کر وہ مجھ سے پیار کرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.