Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنی بیٹی کے نام

عطیہ داؤد

اپنی بیٹی کے نام

عطیہ داؤد

MORE BYعطیہ داؤد

    اگر تمہیں کاری کہہ کر قتل کر دیں

    مر جانا پیار ضرور کرنا

    شرافت کے شو کیس میں

    نقاب ڈال کر مت بیٹھنا پیار ضرور کرنا

    پیاسی خواہشوں کے ریگزار میں

    ببول بن کر مت رہنا پیار ضرور کرنا

    اگر کسی کی یاد ہولے ہولے

    تمہارے دل میں آتی ہے

    تو مسکرا دینا پیار ضرور کرنا

    وہ کیا کریں گے بس سنگسار ہی تو کریں گے تم کو

    تم اپنے جیون پل کا لطف اٹھانا پیار ضرور کرنا

    تمہارے پیار کو گناہ بھی کہا جائے گا

    تو کیا ہوا سہا جانا

    پیار ضرور کرنا

    پیار کی سرحدیں

    پیار تو مجھ سے بے شک کرتے ہو

    روٹی کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کیا ہے

    اس کے بدلے میرا جیون گروی رکھ لیا ہے

    گھر کی بہشت میں مجھے بالکل آزاد چھوڑ رکھا ہے

    بس اسی طرف جانے کی ممانعت ہے

    جہاں شعور کے درخت میں

    سوچ کا پھل لگتا ہے

    روز ابھرتا سورج مجھے

    قدم بڑھانے پر اکساتا ہے

    آج یہ پھل کھایا ہے تو آپے سے باہر ہو گئی ہوں

    سوچ نے کھول ڈالیں ساری کھڑکیاں ذہن کی

    تمہاری بہشت میں میرا دم گھٹنے لگا ہے

    میں فیصلے کرنے کی آزادی چاہتی ہوں

    سوچ کے میوے نے اتنی طاقت دے دی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے