اپنی پہچان
ہاتھی دیکھ کے چیونٹی بولی کتنا ہے بے ڈول بدن
چوہے نے بھی اونٹ کی لمبائی کو سمجھا پاگل پن
گاجر شلجم اور مولی نے کہا کہ چوپٹ ہے بینگن
دوسروں کے بارے میں یوں تو سب کچھ کہنا ہے آسان
سب سے زیادہ مشکل ہے دنیا میں خود اپنی پہچان
کیلا اور امرود یہ بولے آم تو ہے گرمی کا پھل
توبہ توبہ ہو جائیں گے ہم اس موسم میں پاگل
لیچی بولی دیکھو کتنا بے ڈھنگا سا ہے کٹہل
اس کو کھانے والا ہوگا ایسا ہی کوئی نادان
سب سے زیادہ مشکل ہے دنیا میں خود اپنی پہچان
جن کی صفت ہے آگے بڑھنا رہتے وہ خاموش
کرتے ہیں وہ بات وزن کی نہیں دکھاتے جوش
رکھتے ہیں جذبات پہ قابو کھوتے نہیں وہ ہوش
نہیں چلاتے اڑتے بادل پر لفظوں کے تیر و کمان
سب سے زیادہ مشکل ہے دنیا میں خود اپنی پہچان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.