اسیر کر نہیں سکتا انہیں کوئی موسم
یہ لوگ اپنے زمانے سے آگے چلتے ہیں
کہیں ٹھہرتے نہیں یہ کسی بھی عالم میں
یہ اڑتے لمحوں کی رفتار کو بدلتے ہیں
یہ بندگان محبت ہیں ان کی برکت سے
بساط دل پہ ہزاروں چراغ جلتے ہیں
انہیں کا فیض انہیں کا کرم ہے بستی میں
کہ لوگ رقص کناں ہیں سرور و مستی میں
مہک رہے ہیں دلوں کے ہزار کاشانے
اتر رہی ہے گھروں میں یہ روشنی کی برات
بکھر رہی ہے فضائے زمین خوش اوقات
کھلے کھلے ہیں رہ زندگی کے سب اشجار
حیات بانٹ رہی ہے بہار کی سوغات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.