اور میرے آس پاس خواب کی کیفیت ہے
سارے آسمان پر بادل چھائے ہیں
مجھے اپنا گھر بھول گیا ہے
میں گھر سے باہر ضرورت کی کوئی چیز لینے کے لئے نکلا تھا
گھر سے باہر نکلنے کے بعد مجھے اپنا گھر بھول گیا ہے
اب میں اسے تلاش کر رہا ہوں
سمجھ میں نہیں آتا اسے کیسے تلاش کروں
اکا دکا کوئی درخت
کبھی کبھی کہیں کہیں کوئی شناسا چہرہ
اور دور دراز میں کہیں کوئی مانوس عمارت
سمجھ میں نہیں آتا
ایسے نا مکمل نشانوں کی معرفت اپنے گھر تک کیسے پہنچوں گا
میرے آس پاس خواب کی کیفیت ہے
اور میرا دل گھر واپس جانے کو چاہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.