Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عورت کی حیثیت

زیب النسا زیبیؔ

عورت کی حیثیت

زیب النسا زیبیؔ

MORE BYزیب النسا زیبیؔ

    میں عورت ہوں تخلیق جہاں کا اک سبب بھی ہوں

    میں بالکل بے طلب ہوں اور زمانے کی طلب بھی ہوں

    میں دیوی پیار کی ہوں حسن ہی میرا وسیلہ ہے

    خلوص و سادگی زیور وفا میرا قبیلہ ہے

    ہنر جینے کا بخشا علم کا پرچم بھی لہرایا

    پلے ہیں گود میں میری جنہوں نے مرتبہ پایا

    وفاداری محبت ہی فقط میرا حوالہ ہے

    مری اقدار کا ہمسر فقط کوہ ہمالہ ہے

    پڑھا ہے میرؔ و غالبؔ عصمتؔ و منٹوؔ کو بھی میں نے

    یہ رنگوں میں بسی ہر داستاں گویا لکھی میں نے

    بہت فرسودہ رسموں پر جلائی بھی گئی ہوں میں

    قدامت کے طریقوں سے ستائی بھی گئی ہوں میں

    تجارت بھی مری ہوتی رہی تہمت سہی میں نے

    گزاری ہے بہت مرمر کے گویا زندگی میں نے

    انا کی بھینٹ چڑھ کر آگ کے شعلوں میں جلتی ہوں

    زمیں میں دفن ہو جاتی ہوں اور بے موت مرتی ہوں

    بیاہی جاتی ہوں قرآن سے بھی میں یہاں اب تک

    کہ زندہ ہے یہاں پر کاروباری کا جہاں اب تک

    بہت ہی پست ہوں اور لائق دشنام ہوں میں ہی

    زنا بالجبر میں بھی مورد الزام ہوں میں ہی

    میں انساں ہوں فرشتہ اور ولی میں بھی نہیں کوئی

    خطا کرتی ہوں گنگا کی دھلی میں بھی نہیں کوئی

    کہ صبر و شکر سے معمور ہے ایثار سے بھی دل

    مگر آخر کو تھک جاتا ہے یوں آزار سے بھی دل

    نہیں درکار کوئی مرتبہ دولت نہ زر مجھ کو

    خداوندا مری قربانیوں کا دے اجر مجھ کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے