تو حوا بھی ہے مریم بھی
تو ہی سیتا تو ہی رادھا
خدیجہ بھی ہے تو
اور فاطمہؓ بھی ہے
تو ہی رضیہ ہے
لکشمی بائی بھی تو ہے
ہزاروں روپ ہیں تیرے
ہزاروں کل میں تو نے ہی
کبھی اوتار جنمے ہیں
کبھی ہادی کبھی رہبر زمانے کو دئے تو نے
ترے ہی حسن کا چرچا زمیں سے آسماں تک ہے
محافظ بھی ہے اور جننی بھی ہے
تہذیب کی
اخلاق کی
بھاشا کی
ممتا کی
ترے فکر و عمل کی کار فرمائی نرالی ہے زمانے میں
تو عورت ہے مگر کیا شان والی ہے زمانے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.