Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آٹوگراف

مجید امجد

آٹوگراف

مجید امجد

MORE BYمجید امجد

    دلچسپ معلومات

    پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ پر جیت کی خوشی میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا تو اس موقع پر پاکستانی سفیر اختر حسین کی بیٹیاں نجمی حسین اور سلمی حسین 18 اگست 1954 کو کرکٹر فضل محمود سے آٹو گراف لے رہی تھیں۔ اس موقع پر اس منظر پر ایک تصویر بھی اخبارات میں گردش کر رہی تھی ۔ یہی تصویر مجید امجد کی اس نظم کا محرک بنی ۔

    کھلاڑیوں کے خود نوشت دستخط کے واسطے کتابچے لیے ہوئے

    کھڑی ہیں منتظر حسین لڑکیاں

    ڈھلکتے آنچلوں سے بے خبر حسین لڑکیاں

    مہیب پھاٹکوں کے ڈولتے کوارٹر چیخ اٹھے

    ابل پڑے الجھتے بازوؤں چٹختی پسلیوں کے پر ہراس قافلے

    گرے بڑھے مڑے بھنور ہجوم کے

    کھڑی ہیں یہ بھی راستے پہ اک طرف بیاض آرزو بکف

    نظر نظر میں نارسا پرستشوں کی داستاں

    لرز رہا ہے دم بدم کمان آبروؤں کا خم

    کوئی جب ایک ناز بے نیاز سے کتابچوں پہ کھینچتا چلا گیا

    حروف کج تراش کی لکیر سی

    تو تھم گئیں لبوں پہ مسکراہٹیں شریر سی

    کسی عظیم شخصیت کی تمکنت

    حنائی انگلیوں پہ کانپتے ورق پہ جھک گئی

    تو زرنگار پلوؤں سے جھانکتی کلائیوں کی تیز نبض رک گئی

    وہ بالر ایک مہوشوں کے جمگھٹے میں گھر گیا وہ صفحۂ بیاض پر

    بصد غرور کلک گوہریں پھریں

    حسین جھلملاہٹوں کے درمیاں وکٹ گری

    میں اجنبی میں بے نشاں میں پا بہ گل

    نہ رفعت مقام ہے نہ شہرت دوام ہے یہ لوح دل پہ لوح دل

    نہ اس پہ کوئی نقش ہے نہ اس پہ کوئی نام ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے