اودھ کا چاند
اودھ میں چاند جو رہتا ہے خوبصورت ہے
خدا کا شکر ہے اب تک سہی سلامت ہے
اسی کے نام سے منسوب زندگی ہے مری
اسی کی خوشیوں میں پوشیدہ ہر خوشی ہے مری
اسی سے ملنے کے خاطر میں جی رہا ہوں ابھی
غم فراق کا یہ زہر پی رہا ہوں ابھی
وہی ہے میرا قصیدہ وہی ہے میری غزل
میں اس کو پیار سے کہتا ہوں زندگی کا کنول
وہ مجھ سے دور ہے پھر بھی مری ضرورت ہے
جو زخم میں نے محبت کے بدلے پایا ہے
یہی ہے عشق کا حاصل یہی کمایا ہے
وفا خلوص مروت نبھائے جاؤں گا
ہمیشہ گیت محبت کے گنگناؤں گا
وہ چاند ہے تو مرا درد بھی تو سمجھے گا
وہ میرے دل کسی دن ضرور اترے گا
ملوں گا اس سے میں اک دن یہی حقیقت ہے
وہ چاند جس نے بنایا ہے مجھ کو دیوانہ
وہ چند جس نے مجھے کر دیا ہے بیگانہ
میں اپنے چاند پہ یہ اپنی جان واروں گا
فلک سے ایک نہ اک دن اسے اتاروں گا
جہان عشق میں یہ عمر سرفراز رہے
وہ میرے دل میں ہمیشہ بہ حسن و ناز رہے
وہ میری پہلی محبت مری مسرت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.