باہر آدھی بارش ہو رہی ہے
آئینے کو شمار مت کرو
وہ ایک قدم نہیں چل سکتا
قدم اور آئینے کا تعلق
جھانکنا ہے تو آنکھ سے جھانکتے
کمرے کے باہر کیا دن ہے
باہر سرسبز پہاڑیوں کا طعنہ ہے
باہر آدھی بارش ہو رہی ہے
بالوں میں کوئی گرہ نہیں رہتی
وقت رہتا ہے
کمرے کے اندر کیا دن ہے
آواز ملا کر کوئی صدا مت دے دینا
دیواروں پر چوری ہونے لگے
تو اس کا مطلب ہے
ہم دونوں محفوظ نہیں ہیں
ہوائیں زمین کی کنگھی کر رہی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.