بات
بات جو کہی اس نے
بات جو سنی میں نے
عمر بھر کا حاصل تھی
پھر بھی دل یہ کہتا تھا
آج جو سنا تم نے
آج جو کہا اس نے
کل وہ بھول سکتا ہے
لاکھ وہ تمہیں چاہے
پیار کی قسم کھائے
آخرش تو انساں ہے
وہ بھی جانتا ہوگا
خواب جو بنے تم نے
ٹوٹ بھی تو سکتے ہیں
تم جو آج شاداں ہو
کل اداس جب ہونا
مجھ کو یاد کر لینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.