بچوں کا نعرہ
ہم ہیں بھارت کے سنتان
ہندو ہوں یا مسلمان
سکھ ہوں چاہے ہوں عیسائی
آپس میں ہیں بھائی بھائی
بھارت پیارا دیش ہمارا
ہم سب کی آنکھوں کا تارا
اس کی گود میں گنگا جمنا
جو ساکار کریں سب سپنا
گاندھی نہرو اور آزاد
دیتے تھے یہ آشرواد
بچے پھولیں پھلیں ہمارے
نقش قدم پر چلیں ہمارے
ہوں آزادی کے متوالے
بھارت کے ہوں یہ رکھوالے
دشمن سے جب وہ ٹکرائیں
اپنے دیش کی شان بڑھائیں
آؤ مل کر پیار کریں ہم
بھارت کا اپکار کریں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.