Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بچوں کی دعا

سحر رامپوری

بچوں کی دعا

سحر رامپوری

MORE BYسحر رامپوری

    یہ رت یہ معصوم ہوائیں

    آؤ ہم سب مل کر گائیں

    پریم کے جگ میں ڈنکے بجائیں

    داتا ہم سب کی ہیں دعائیں

    آپس میں کچھ بیر نہ رکھنا

    بیگانوں کو بھی اپنائیں

    ہم سب اس قابل ہو جائیں

    داتا ہم سب کی ہیں دعائیں

    سچ کے ساتھی سچ کے پجاری

    نیکی میں ہی عمر گنوائیں

    پاپی منوں کو راہ پہ لائیں

    داتا ہم سب کی ہیں دعائیں

    دکھیاؤں کی سیوا کرنا

    بے آسوں کو آس دلائیں

    ہم سکھ پائیں سب سکھ پائیں

    داتا ہم سب کی ہیں دعائیں

    ماتا پتا استاد سے الفت

    بھارت ماتا کے گن گائیں

    فرض کو اپنے بھول نہ جائیں

    داتا ہم سب کی ہیں دعائیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے