بچوں کی یہ زمیں ہے
جنت یہاں کہیں ہے
ہم ہیں جہاں وہیں ہے
پھولوں سی یہ حسیں ہے
بچوں کی یہ زمیں ہے
بچوں کی یہ زمیں ہے
جھگڑے سبھی بھلائیں
روٹھے تو من بھی جائیں
سب کو گلے لگائیں
امن و اماں یہیں ہے
بچوں کی یہ زمیں ہے
شفاف دل ہمارے
بہتی ندی کے دھارے
جھرنے یہ پیارے پیارے
نفرت کہیں نہیں ہے
بچوں کی یہ زمیں ہے
ہم ہیں دلوں کی راحت
ہم ہیں پیام الفت
سر تا پا ہم محبت
ہم سا کوئی کہیں ہے
بچوں کی یہ زمیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.