بد تمیز
کیا تجھے علم ہے
برف باری ہوئی ہے
شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت نفی کی کئی سیڑھیاں چڑھ چکا
کیا تجھے علم ہے
گیس کم یاب ہے
اور بجلی کی قلت نے سرما کے دن کتنے یخ کر دئے
پر تجھے کیا
کہ تو اپنی جھگی کے در پر بڑی بے نیازی سے پسری ہوئی
مفت کا کوڑا کرکٹ جلاتی ہوئی
اک بھڑکتا بھبھکتا الاؤ بنائے ہوئے
زندگی بخش حدت کا ساماں کیے
گندے نالے سے اٹھتی ہوئی دھند کا لوٹتی ہے مزہ
میں نے دیکھا ابھی
قیمتی جیکٹوں اور کوٹوں میں ملفوف کچھ بے کسوں کو ٹھٹھرتے ہوئے
اور تجھے ان پہ ہنستے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.