بغاوت
غریبی تنگ دستی میں قناعت ہے بغاوت ہے
نہ دولت ہے نہ راحت ہے نہ عزت ہے بغاوت ہے
الم ہے یاس ہے غم ہے مصیبت ہے بغاوت ہے
اکیلی جان ہے صدمہ بہ کثرت ہے بغاوت ہے
کسی سے بات کرنا بھی مصیبت ہے بغاوت ہے
زمانے سے اگر ہم کو شکایت ہے بغاوت ہے
رواں آنکھوں سے اشک غم بہ کثرت ہے بغاوت ہے
نمایاں خون دل کی حالت ہے بغاوت ہے
بلا ہے کیا مصیبت ہے بغاوت ہے بغاوت ہے
زباں پر آج دنیا کی حکایت ہے بغاوت ہے
معاذ اللہ کیا ہم پر قیامت ہے بغاوت ہے
ہر اک ذرہ یہ کہتا ہے بغاوت ہے بغاوت ہے
عجب دور مصیبت ہے بغاوت ہے بغاوت ہے
جہاں میں ہر طرف اپنی یہ شہرت ہے بغاوت ہے
عجب دنیا کی حالت ہے بغاوت ہے بغاوت ہے
زمانے کو نہ جانے کیوں شکایت ہے بغاوت ہے
ہماری جان تک نذر عنایت ہے بغاوت ہے
وفاداری پہ دھبہ ہے یہ تہمت ہے بغاوت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.