بہار کا موسم
نہ گرمیوں کا زور ہے نہ سردیوں کی مار ہے
نہ دھوپ تن پہ بار ہے نہ ٹھنڈ ناگوار ہے
ہوا بھی خوش گوار ہے نہ گرم ہے نہ سرد ہے
نہ بجلیاں نہ آندھیاں نہ ابر ہے نہ گرد ہے
ہیں سبزہ زار ان دنوں پہاڑ دشت اور بن
ہے سچ تو یوں بہار پر ہے آج کل چمن چمن
ہیں جنگلوں میں سبز سبز کھیت لہلہا رہے
عجب ادا سے جھوم جھوم کر ہیں دل لبھا رہے
فضا میں دل کشی ہی کچھ یہ آ گئی ہے اب نئی
نظر پڑی جو کھیت پر تو کھیلتی چلی گئی
خزاں نے پیڑوں کے لباس پھینکے تھے اتار کر
دلہن بنا دیا انہیں بہار نے سنوار کر
چمن کے پھول دیکھ کر ہماری عقل دنگ ہے
بنفشئ سفید سرخ زرد ان کا رنگ ہے
دلوں میں ہے کچھ آج کل امنگ سی بھری ہوئی
مسرتوں کے جوش سے کلی کلی کھلی ہوئی
نکھر گئیں مہاوٹوں کی بارشوں سے پتیاں
نتھر نتھر کے صاف ہو گئیں تمام ندیاں
ہیں پیڑوں میں چھپے ہوئے پرند چہچہا رہے
خدا کی شان دیکھ کر خوشی سے ہیں وہ گا رہے
یہ لطف دیکھ دیکھ کر زباں پہ بار بار ہے
یہ موسم بہار ہے یہ موسم بہار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.