بہت مصروف رہتا ہوں
کسی الجھی ہوئی گتھی
کو سلجھانے میں
بہت مصروف رہتا ہوں
مگر کرتا ہوں بس کار زیاں ہی میں
میں کیسے دوستوں کو شادماں رکھوں
اور ان کے حکم کی تعمیل میں ہر لمحہ
کیسے منہمک رکھوں میں اپنے آپ کو
فلاں تاریخ کو تقریب ہے
کس کے یہاں یوم ولادت کی
فلاں کی قبر پر جانا ہے پڑھنے
فاتحہ کس دن
مرے ہم راہ رہتی ہے کوئی الجھی ہوئی گتھی
ہمیشہ سوچتا رہتا ہوں اس طرح
میں خود سے منحرف ہو کر
کہ خود اپنا بھی میں یوم ولادت بھول جاتا ہوں
سخاوت کی تگ و دو میں
یہ اکثر بھول جاتا ہوں
کہ جانا ہے خود اپنی قبر پر بھی فاتحہ پڑھنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.