بہت سے بچوں کا گھر
ابا تو چلے گئے ہیں دفتر
امی کو بخار آ رہا ہے
چھمن تو گیا ہوا ہے بازار
جمن کھانا پکا رہا ہے
زیبن کو اسی کا تازہ بچہ
پکا گانا سنا رہا ہے
امجد صوفے پر کوئلے سے
کالا طوطا بنا رہا ہے
اسلم دادی کی لے کے تصویر
اس کی مونچھیں اگا رہا ہے
توقیر بلیڈ کے کمالات
قالین پہ آزما رہا ہے
چھ سات تپائیاں ملا کر
اکبر گاڑی چلا رہا ہے
تسنیم بنی ہوئی ہے گھوڑا
جو میز پہ بھاگا جا رہا ہے
اخترؔ پردے کی جھالروں سے
بلی کو دلہن بنا رہا ہے
ننھا اقبال لیٹے لیٹے
ندی نالے بہا رہا ہے
سنتے ہیں کہ عنقریب ان کا
ایک اور بھی بھائی آ رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.