بین الاقوامی منظر نامہ
کھلاڑی رو بہ رو بیٹھے ہیں
اپنی چال چلتے ہیں
بچھائی ہے سیاست کی بساط اور اس پہ لاشیں ہیں
کہیں مقتول شیخان حرم کے
کہیں پر شاہ کے کشتے
کہیں ملکہ کے مردے ہیں
کہیں جمہوریت کے ادھ موئے زخمی کراہے جا رہے ہیں
کھلاڑی تعزیت کے رنگ کو چہرے پہ ملتے ہیں
بڑی تہذیب اور شفقت سے لاشوں کو اٹھاتے ہیں
انہیں معلوم ہے یہ اپنے مہرے کب بدلنے ہیں
پیادوں کو کہاں پر گردنیں اپنی کٹانی ہیں
کہاں پر کس طرح اک دوسرے کو مات دینی ہے
بہت عرصے سے سارے میچ ہی اب فکس ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.