بن سے بن تک
اچھی سیتا
بن سے لوٹ آئی ہو لیکن گھر سے بھی واپس جانا ہے
کہنا مانو دھرتی ماں کا
چاہ بڑا مہنگا سودا ہے
وہ بھی رام کی جس نے راون کو جیتا ہے
دریا اپنی ہی موجوں سے ہو جاتا ہے مغلوب اکثر
اندر کا طوفان بڑا ہے
صحرا میں کھاتے ہیں بگولے کیا کیا چکر
حد سے زیادہ جی کا امنڈنا کب اچھا ہے
زخموں سے ہیں کتنا چور گرجتے بادل
کتنا بھیانک یہ شعلہ ہے
تم پر بھی چمکی ہے بجلی رام کا درد امڈ آیا ہے
چاہ بڑا مہنگا سودا ہے
کہنا مانو دھرتی ماں کا
راج محل کا اونچا پھاٹک بند ہوا تو بند ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.