بتاؤ تو
آؤ بچو باتیں بتاؤ
دیش کا اپنے نقشہ بناؤ
گنگا ندی ہے کہاں سے نکلی
کہاں کہاں یہ جا کر پھیلی
سنگم کا وہ کون نگر ہے
جس پر سب کی لگی نظر ہے
جھانسی کیوں مشہور ہوئی ہے
کس کے نام سے وہ چمکی ہے
کیسے امر پنجاب بنا ہے
کون وہاں مشہور ہوا ہے
کہاں ہوئے گاندھی جی پیدا
کام انہوں نے کیے ہیں کیا کیا
کون تھے شوکتؔ کون تھے جوہرؔ
کیوں ہے ان کا چرچا گھر گھر
پیدا ہوئے اشفاقؔ کہاں پر
نام ہے کیوں ہر ایک زباں پر
دیش کا اپنے کون نگر ہے
جو جنت سے بھی بڑھ کر ہے
دلی کو ہم کیا ہیں کہتے
جہاں سفیر ہر ملک کے رہتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.