بتاؤ تو سہی
بھاپ پانی کو بنانے والی قدرت کس کی ہے
بادلوں سے پانی برسانے میں حکمت کس کی ہے
کون اس مردہ زمیں سے پھل اگاتا ہے بتاؤ
ملتی ہے جو روز ہم سب کو وہ نعمت کس کی ہے
کون اندھیرے کا ہے خالق کس نے دن روشن کیا
روز و شب کس نے بنائے دین ہے کس کی ہوا
آگ کو قوت جلانے کی عطا کرتا ہے کون
گل کھلانے کے لیے کس نے بنائی ہے صبا
کس کی حکمت ہے کہ چلتا ہے نظام زندگی
کون پیدا کرتا ہے ذہن بشر میں روشنی
پرورش کروائی کس نے ننھے بچوں کی بتاؤ
باپ کو دی کس نے شفقت ماں کو ممتا کس نے دی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.