بونا
ایک کہاوت میں نے سنی ہے
پہلے کاغذ پر اکبر نے اک خط کھینچا
بیربل سے نوک جھونک کے لہجے میں پھر
یہ فرمایا
بنا گھٹائے بنا مٹائے کیا تم میرے خط کو چھوٹا کر سکتے ہو
پل بھر کو تو اس نے سوچا لیکن
پھر اوس خط کے مد مقابل
اس سے لمبا اک خط کھینچا
اور کہا اے ظل الٰہی
آپؐ کا خط اب میرے خط سے کتنا چھوٹا لگنے لگا ہے
چھوٹے بڑوں کی اس دنیا میں
میرے قد سے جلنے والو
اپنے قد کو اونچا کرنے کا فن سیکھو
میں تو خود ہی چھوٹا لگنے لگ جاؤں گا
تم کو خوش کرنے کی خاطر
تم ہی کہو
میں چاہوں بھی تو
اپنے قد کو کیسے چھوٹا کر سکتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.