بے مثل کے نام
وقت کا تم پر کیا اثر
کہ تمہاری آنکھیں
سامری کا کٹورا ہیں
جن میں پیش آنے والے واقعات ابل پڑیں
ذہن کی چادریں تمہارے موڈ سے بدلی جاتی ہیں
نیت کا موسم یک دم مونال کی رات بن جاتا ہے
صرف جب تمہاری بات کا بلب جلے
بے لباس نہ پھرو کہ ریت کا رنگ تم سے جلنے لگے
لباس پہنو کہ چھتریوں کی قوس قزح سے دھوپ مسکرا اٹھے
بارش بنے رہنا کہ درخت تم سے پردے کی زحمت نہ کریں
اپنے بال مت سنوارنا جنگلوں میں رات کاٹنا کسی کو بہت پسند ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.