بے نیازی
خیال و فکر خوباں سے نہیں اب مجھ کو دلچسپی
کہ ان سے ذہن و دل کے سارے ناتے توڑ آیا ہوں
جمال ظاہری کی منزلوں کا ذکر ہی کیا ہے
منازل حسن باطن کی بھی پیچھے چھوڑ آیا ہوں
کسی بد صورتی سے اب نہیں نفرت نگاہوں کو
کوئی بھی عیب اب کلفت نہیں احساس کو دیتا
محاسن اور معائب دونوں بے معنی سے لگتے ہیں
اثر ان سے میں اب اچھا برا کچھ بھی نہیں لیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.