بے سبب
آج یہ جی میں میرے آیا ہے
کچھ ذرا ہٹ کے کہوں
جس میں جنوں ہو شامل
آسمانوں کی طرف یوں ہی تکوں
بے سبب ہنس دوں بگڑ بھی جاؤں
سب کی نظروں میں ضروری جو ہے
بے نیازی سے اسے دیکھ کر آگے بڑھ جاؤں
غیر لوگوں سے ملوں اور دکھاؤں میں تپاک
آشنا لوگ ملیں تو ذرا کترا جاؤں
لوگ کہنے لگیں کیا حال ہوا ہے اس کا
کوئی صدمہ ہے جنوں ہے کہ دکھاوا ہے فقط
اب تلک لگتا تھا یہ شخص بڑا سلجھا سا
ایسے ماحول میں کچھ کہنا بڑا مشکل ہے
گھر کی چنتا ہے اسے یا ہے زمانے کی فکر
کچھ نہ کچھ بات ہے ورنہ یہ تغیر کیسا
کوئی بھی بات بلا وجہ نہیں ہو سکتی
سب لگاتے رہیں کچھ اپنے طریقے سے قیاس
اپنے مخصوص تجربے سے ہوا ہو جو گماں
اور یہ دیکھ کے میں خوب ہنسوں اور سوچوں
بے سبب بھی کئی ہوتے ہیں عمل
ہر کسی بات کا مطلب تو نہیں ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.