بے زبانی کا احساس
مہکتی وادیوں میں
جب بھی جھینگر شور کرتے ہیں
ہوائیں جب بھی ٹکراتی ہیں ان بوڑھے درختوں سے
میں ان کی آہٹوں پر چونک پڑتا ہوں
مری آنکھیں
بھٹکتی ہیں خلاؤں میں
مرا احساس یوں بیدار ہوتا ہے
کہ جیسے
ایک مدت پر
مری یہ آنکھیں جاگی ہوں
میں حسرت سے درختوں کے گھنے پتوں کا
جب بھی شور سنتا ہوں
تو اکثر سوچتا ہوں یہ
مری دنیا کی ہر شے کو
خدا نے قوت گویائی بخشی ہے
مگر میں کس لیے خاموش رہتا ہوں
مرے منہ میں
زباں جیسی کوئی شے ہی نہیں ہے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.