دیکھو بھیا مان بھی جاؤ
میرا گھروندا یوں نہ گراؤ
محنت سے ہے میں نے بنایا
اپنی گڑیا کو ہے بٹھایا
ڈانٹ امی سے کھلوا دوں گی
ابا سے میں پٹوا دوں گی
میرا گھروندا ڈھایا تم نے
میرا کھیل مٹایا تم نے
روتی ہوں تو ہنستے ہو تم
بڑے ہی اچھے لگتے ہو تم
میں بھی گیند تمہاری لے کر
پھینکوں گی اب چھت کے اوپر
روؤ گے تو خوب ہنسوں گی
کوئی کھلونا تمہیں نہ دوں گی
اچھا دیکھو منہ نہ بسورو
ساری چیزیں آ کے سمیٹو
آؤ گھروندا پھر سے بنائیں
گڑیا گڈا اس میں بٹھائیں
آؤ کر دیں ختم لڑائی
میں ہوں بہن تم میرے بھائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.