ہم بھارت کی پھلواری کے رنگ برنگے پھول
اک دوجے کو کانٹا سمجھیں یہ ہے اپنی بھول
ایک ہی دھرتی سے ہم سب نے جنم لیا ہے ساتھی
رنگ و روپ اسی دھرتی سے ہم نے لیا ہے ساتھی
ایک ہوا میں سانس ہیں لیتے ایک فضا میں جیتے ہیں
گنگا اور جمنا کا پانی ہم سب مل کر پیتے ہیں
رنگ و روپ الگ الگ ہے پھر بھی ایک ہے جیون
الگ الگ ہے اپنی کیاری پھر بھی ایک ہے جیون
بھارت دیس کی پھلواری کو مل کر خوب سجائیں
سارے جگ میں پیار کی خوشبو ہم بچے پھیلائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.