بھارت ماتا
دیہاتی رستوں پہ چلتی
شہروں کی سڑکوں پہ ٹہلتی
سر پر چکنے چکنے گھڑے ہیں
ہاتھ میں موتی کنگن جڑے ہیں
اس کے پیچھے بچے ہی بچے
چھوٹے چھوٹے پاؤں بڑھاتے
اس کے جانے پر روتے ہیں
ماں گھر آتی خوش ہوتے ہیں
ہے وہ بھارت ماتا اپنی
سب سے پیاری سب سے اچھی
سچ مچ کی یہ ماں ہے اپنی
جان فدا کر دینے والی
سچا پیار دکھانے والی
خون اور دودھ پلانے والی
اس کی ہتھیلی کیسی گھسی ہے
جیسے وہ فکروں میں پسی ہے
کھیتی ارمانوں کی ہری ہے
بچوں سے اس کی گود بھری ہے
بھارت ماں ہے بھارت ماں ہے
بھارت ماں ہے بھارت ماں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.